سائنس دانوں نے دنیا کی سیاہ ترین کار کوٹنگ تیار کر لی

سائنس دانوں نے دنیا کی سیاہ ترین کار کوٹنگ تیار کر لی

کیلیفورنیا (نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گاڑیوں کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ سیاہ رنگت والی کوٹنگ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کوئی بھی چیز اس وقت سیاہ دکھائی دیتی ہے جب وہ نظر آنے والی روشنی کی تقریباً تمام شعاعوں کو جذب کر لے ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سانتا باربرا کے مطابق جتنی زیادہ روشنی جذب ہوگی، چیز اتنی ہی زیادہ سیاہ نظر آئے گی۔ سائنسی جرنل سیل پریس میں شائع رپورٹ کے مطابق نئی کوٹنگ کو اس انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ یہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ طولِ موج جذب کر سکتی ہے ۔رپورٹ میں وضاحت کی گئی کہ روایتی سیاہ کوٹنگز میں روشنی جذب کرنے کیلئے صرف کاربن بلیک کا استعمال کیا جاتا تھا، تاہم نئی ٹیکنالوجی میں ‘سٹرکچرل ابزارپشن’ نامی طریقہ اپنایا گیا ہے ، جو روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت کو غیرمعمولی حد تک بڑھا دیتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں