اوول ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 253 رنز سے ہرا دیا

اوول ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے  انگلینڈ کو 253 رنز سے ہرا دیا

اوول(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 253 رنز سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

463 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 209 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ جو روٹ 77 اور ہیری بروک 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، میٹ ہینری نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میچ میں مجموعی طور پر ان کی وکٹوں کی تعداد 11 رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں