لاہور: 2 خودکشیاں، خاتون مبینہ طور پر زندہ جل مری

لاہور: 2 خودکشیاں، خاتون مبینہ طور پر زندہ جل مری

سبزہ زار میں 30 سالہ ثناء نے پٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگا لی کوٹ لکھپت میں 55 سالہ جاوید نے گھریلو جھگڑے پر زہرنگل لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گھریلو تنازع کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2افراد نے خودکشی کر لی ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر 30 سالہ ثناء نے مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگا لی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی اور بعدازں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

دوسرے واقعہ میں کوٹ لکھپت کے علاقے میں 55 سالہ جاوید نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ،بعدازاں وہ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں