نوکری کاجھانسہ دیکرنوجوان کا گردہ نکال کر 60 لاکھ میں بیچ دیا خاتون،دوبیٹوں پر مقدمہ درج

نوکری کاجھانسہ دیکرنوجوان کا گردہ نکال کر 60 لاکھ میں بیچ دیا  خاتون،دوبیٹوں پر مقدمہ درج

قصور،الہ آباد ،تلونڈی(نمائندگان دنیا،نامہ نگار)چونیاں کے علاقے میں ہمسایہ خاتون نے نوجوان کونوکری کا جھانسہ دیکر بایاں گردہ نکلو ا کر مبینہ طور پر60 لاکھ روپ میں بیچ دیا۔

تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے خاتون اور اسکے دوبیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔نواحی گاؤں کوٹ گاماں کی فرزانہ پڑوسی صداقت کو نوکری کا جھانسہ دیکر اپنے دو بیٹوں عمر اور جمشید کے ساتھ ملکر اسلام آباد لے گئی جہاں نجی ہسپتال میں بیہوش کر کے صداقت کا گردہ نکال لیا گیا، واردات کے بعد جب صداقت کا زخم خراب ہوا تو ملزم اسے واپس گائوں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ صداقت نے اہلخانہ کو بتایا جس پر تحصیل ہسپتال چونیاں سے الٹراساؤنڈ کروانے پر اسکاگردہ غائب ہونے کی تصدیق ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا رہا،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں