پاکپتن:کار کی ٹکر ، موٹرسائیکل سواربچی سمیت 2 افراد جاں بحق

پاکپتن:کار کی ٹکر ، موٹرسائیکل سواربچی سمیت 2 افراد جاں بحق

چن پیر روڈ پر 25 سالہ زبیر ، 7 سالہ ابیہ دم توڑ گئے ، 16سالہ اسماعیل زخمی

  پاکپتن(خبرنگار)پاکپتن میں نامعلوم کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارکمسن بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 16سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکپتن میں چن پیر روڈ پر چک میر خان ماموں کا کے قریب تیز رفتار نامعلوم کار نے ایک موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 25 سالہ زبیر اور 7 سالہ ابیہ فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 16 سالہ اسماعیل شدید زخمی ہوگیا، حادثہ کے بعد ڈرائیور کارسمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی لڑکے اور دونوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں