مانگا منڈی اور نشتر کالونی میں 2خواتین قتل

مانگا منڈی اور نشتر کالونی میں 2خواتین قتل

کرن شیر علی کی تیسری بیوی تھی، دوسری بیوی نے قتل کرایا:لواحقین امان اللہ نے گھریلو ناچاقی پر اہلیہ کلثوم کو سر پر ڈنڈا مار کر قتل کیا:پولیس

لاہور(کرائم رپورٹر )مانگا منڈی کھوکھر چوک کے قریب ملزمان نے فائرنگ کر کے 30 سالہ خاتون کو قتل کر دیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت کرن بی بی کے نام سے ہوئی ،مقتولہ کے خاوند نے تین شادیاں کر رکھی تھیں۔کرن شیر علی کی تیسری بیوی تھی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ کرن بی بی کو اس کے شوہر کی دوسری بیوی نے قتل کروایا ہے ۔لاش کو جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ڈی ایس پی مانگا منڈی شاہزیب خاں کا کہنا ہے کہ واقعہ کی  مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔تفتیش اور تحقیق میں مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔جلد ملزمان تک پہنچ کر انکو گرفتار کر لیا جائے گا۔دریں اثنا لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے مین بازار میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی کے نام سے ہوئی ہے ، جسے اس کے شوہر امان اللہ نے سر پر ڈنڈا مار کر قتل کیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم امان اللہ کو گرفتار کر لیا، جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور اس کا دو سالہ بیٹا بھی ہے ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں