نوسر بازوں نے شہری کو باتوں میں الجھا کر نقدی اور گھڑی ہتھیالی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے شہری کو باتوں میں الجھا کر نقدی اور گھڑی ہتھیالی۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں عمر دراز نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے چچا کو روک لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے اس سے نقدی اور گھڑی فون ہتھیالی اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔