خاتون پر گھر میں گھس کر مبینہ تشدد، سنگین دھمکیاں

خاتون پر گھر میں گھس کر مبینہ تشدد، سنگین دھمکیاں

نذیراں بی بی گھر میں مو جو د تھی ملزم زبر دستی داخل ہو گئے ، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے محلہ فاروق آباد میں خاتون کو مبینہ طور پر گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق نذیراں بی بی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھیں کہ اس دوران ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوئے ، انہیں قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں