راہوالی:والد ہ اور بھا ئی کیساتھ ملکر اہلیہ پر تشدد
راہوالی(نمائندہ دنیا )والدہ اور بھائی کیساتھ ملکر خاوند نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
محلہ سید پورہ کے رہائشی محمد انیس کی ہمشیرہ نتاشہ کی شادی 10سال قبل علی قاسم قوم منہاس ساکن چیمیاں والی گلی سے ہوئی جو اکثر اسے مارتا پیٹتا زدوکوب کرتا کہ چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر پھرخاوند قاسم علی اسکے بھائی زوہیب ،والدصغیر ،والدہ نجمہ بی بی نے نتاشہ کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اطلاع ملنے پر بھائی عبدالرحمن اور والدہ سلمیٰ بی بی وہاں پہنچے تو پوچھنے پر انہیں بھی زدوکوب کیا اور والدہ سلمیٰ بی بی سے طلائی زیورات کانٹے اور 5ہزار روپے بھی چھین لئے ۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔