ڈسکہ 15:افراد نے بس کے مسافروں کو لوٹ لیا

ڈسکہ 15:افراد نے بس  کے مسافروں کو لوٹ لیا

ہیڈبمبانوالہ ،منڈیکی گوائیہ، ڈسکہ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )مختلف وارداتوں میں متعدد شہری لٹ گئے ۔

 کمپنی کی بس نمبر BYA-500لاری اڈا پہنچی تو ملزم عبدالرزاق، ساجد بٹ، منیراور توصیف نامعلوم افراد کے ہمراہ گاڑی کو روک کر سبزی منڈی لے آئے اور کنڈیکٹر ودیگر سواریوں سے 72 ہزار روپے اور بس سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا، رچھاڑہ میں امجد علی کے گھر سے 40ہزارروپے اور جوسر مشین چوری، سٹی ہاؤسنگ میں سنوکر کلب کے باہر کھڑی شاہد پرویز کی موٹر سائیکل چوری جبکہ سبزی منڈی میں خریداری کے دوران شاہد محمود بٹ کا جیب سے موبائل فون چوری ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں