12 وارداتیں،شہریوں سے 20لاکھ نقدی،سامان لوٹ لیا
جوہرٹائون،راوی روڈ ،ہیئر،مصطفی آباد،نصیرآباد اوردیگرمقامات پرڈاکے مانگامنڈی،ساندہ،برکی اور نواب ٹائون سے 4افرادکی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی،چوری کی12وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔جوہرٹائون میں شعیب سے 4لاکھ 50ہزار وموبائل ، راوی روڈ پرارسلان سے 4لاکھ 40ہزارو موبائل ،ہیئر میں قدیر سے 4لاکھ15ہزار وموبائل، مصطفی آباد میں راشد سے 3لاکھ 55ہزار وموبائل، نصیر آباد میں ریحان سے3لاکھ 40 ہزار و موبائل،گرین ٹاؤن میں فیاض سے 10 ہزار وموبائل ، کاہنہ میں جمشید سے 15ہزار و موبائل ،نوانکوٹ میں رحمت سے 10ہزارو موبائل چھین لیا گیا۔مانگامنڈی سے رفاقت، ساندہ سے خالد ، برکی سے امجد اور نواب ٹائون سے اخلاق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔