خاتون سینٹری ورکر پر مبینہ تشدد، فیلڈ آفیسر کیخلاف مقدمہ

خاتون سینٹری ورکر پر مبینہ تشدد، فیلڈ آفیسر کیخلاف مقدمہ

مدینہ ٹاؤن میں رخسانہ بیگم کو دورانِ ڈیوٹی مارپیٹ کر بھتہ طلب کیاگیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خاتون سینٹری ورکر کو مبینہ بھتہ نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں فیلڈ آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن میں رخسانہ بیگم نے پولیس کو بتایا کہ دورانِ ڈیوٹی اس کے سینئر افسر عمران نے مبینہ طور پر اس سے بھتہ طلب کیا۔ انکار پر ملزم نے اسے سرِعام جوتے سے تشدد کا نشانہ بنایا، زخمی کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں