اوورلوڈ ٹرک چلانے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ٹرک پر اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اوورلوڈ ٹرک چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق اوورلوڈنگ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور سڑکوں کی تباہی کا باعث بن رہی تھی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔