بوگس چیک ، خیانت کے مرتکب 5ملزموں پر مقدمات
ملتان (کرائم رپورٹر )پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور خیانت کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
نیوملتان پولیس کو عمران نے بتایا کہ ملزم عرفان حیدر نے 2لاکھ روپے لیکر چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا گلگشت پولیس کو ناصر نے کہا کہ ملزم جواد نے 2لاکھ کا بوگس چیک دیا شاہ شمس پولیس کو ظہور احمد نے بتایا کہ ملزم اظہر حسین نے 30لاکھ کی بابت چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا۔ یعقوب نے کہا ملزم غلام دستگیر نے 10لاکھ کا بوگس چیک دیا جبکہ ممتاز آباد پولیس کو نوید نے بتایا کہ ملزم کاشف نے امانت مین خیانت کرتے ہوئے رکشہ دینے سے انکاری ہوگیا ۔