خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرکے لوٹ مار،2گرفتار

خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرکے لوٹ مار،2گرفتار

جلدی پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے رقم وصول کی جاتی تھی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم پاسپورٹ آفس کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو نوسر بازوں کو گرفتار کرلیا۔ جو خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے جلدی پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے ۔ جن کے خلاف واقعات کے مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں