15 کال پرمشتبہ خواتین گرفتار،چوری شدہ 35 لاکھ برآمد
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)15 ایمرجنسی ہیلپ لائن کال پرایس ایچ اوتھانہ اٹھارہ ہزاری چودھری سعید اقبال کی زیر نگرانی کارروائی،چوری شدہ 35 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ۔
متاثرہ شہری نے اطلاع دی کہ خانہ بدوش خواتین نے اسکے 35 لاکھ چوری کر لئے ہیں۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ خواتین کو حراست میں لیا اور تفتیش کے دوران رقم برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔