ڈکیتی اور چوری کی 13وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے
10وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے نقدی ،موبائل فونزوغیر ہ لوٹ کر فرار ہو گئے کوٹ لکھپت سے بشیر ، سبزہ زار سے مظفر ،لاری اڈا سے حسن کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون ، موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئیں ،تفصیلات کے مطابق برکی سے وحید سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں تنویر سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں غلام حسین سے 2لاکھ روپے اور موبا ئل فون،بادامی باغ میں احمد سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون,شیراکوٹ میں عابد سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹائون میں اکرم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،شادباغ میں بابر سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں عدنان سے 10 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔فیصل ٹاؤن کے علاقے میں راحیل سے 6 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا، کاہنہ کے علاقے میں امین سے 5 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا ، کوٹ لکھپت سے بشیر ، سبزہ زار سے مظفر اور لاری اڈا سے حسن کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments