کھاریاں روڈ پر حادثہ ‘خاتون جاں بحق‘شوہر‘ بیٹا زخمی

کھاریاں روڈ پر حادثہ ‘خاتون جاں بحق‘شوہر‘ بیٹا زخمی

موٹر سائیکل سوار شمع گاڑی کی ٹکرسے چل بسی، غلام حسین ،بیٹا ہسپتال منتقل

جلالپور جٹاں (نامہ نگار)کھاریاں روڈ پر دومیلاں چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ اسکا شوہر اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے ۔ فیصل کالونی کے رہائشی غلام حسین اپنی اہلیہ شمع بی بی اور بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ دومیلاں چوک کے قریب تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری سول ہسپتال جلالپور جٹاں منتقل کیا، جہاں شمع بی بی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئیں ۔ اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...