جواں سالہ لڑکی ،شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

جواں سالہ لڑکی ،شادی شدہ خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی

اوباش ملزموں نے تھانہ صدر اور جھمرہ کے علاقے میں ہوس کانشانہ بنایا رضا آباد کے علاقے میں ملزم کی نہم کی طالبہ سے درندگی ،مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اورشادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں فیصل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ جھمرہ کے علاقے میں حمزہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی اہلیہ کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کردی ۔تھانہ رضا آباد کے علاقے میں نہم کلاس کی طالبہ کو قابو کرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ثمینہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیٹی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...