ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے خون میں مائیکرو پلاسٹک کا انکشاف

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے خون میں مائیکرو پلاسٹک کا انکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہارٹ اٹیک سے بچ جانیوالے افراد کے خون میں نہایت باریک پلاسٹک ذرات، یعنی مائیکرو اور نینو پلاسٹکس، کی مقدار زیادہ پائی گئی ہے۔

 جس سے یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ پلاسٹک آلودگی دل کی بیماریوں کیلئے ایک نظرانداز کیا جانے والا خطرہ ہو سکتی ہے ۔اٹلی کی یونیورسٹی آف کیمپانیا کے محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ سگریٹ نوشوں اور فضائی آلودگی کا زیادہ سامنا کرنیوالوں کے خون میں بھی مائیکرو اور نینو پلاسٹکس کی سطح زیادہ تھی۔یورپین ہارٹ جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق دل کے شدید دورے کے 84 فی صد مریضوں کے دل کو خون پہنچانے والی شریانوں میں مائیکرو اور نینو پلاسٹکس موجود تھے ا ور یہ شواہد مضبوط ہو رہے ہیں کہ یہ ذرات انسانی دل کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...