رواں سال پاکستان ہاکی کی بحالی کا سال ثابت ہو رہا :محی الدین وانی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں ہاکی کے کھیل کی بحالی کا سال ثابت ہو رہا ہے۔
مینز کے ساتھ ساتھ ویمنز ہاکی کی ترقی و ترویج پر بھی برابر توجہ دی جا رہی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمنز ہاکی کی ترقی اور گراس روٹ لیول سے قومی ٹیم تک ایک مضبوط اور پائیدار نظام کے قیام کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے۔ قومی انڈر 21 ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعد ہماری ویمنز ہاکی ٹیم نے عمان میں منعقدہ جونیئر انڈر 21 ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ اب وہ وہاں جاری انڈر 18 چیمپئن شپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر یہ پیشرفت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انتہائی اہم سنگِ میل ثابت ہوگی اور انہیں مستقبل کے عالمی مقابلے سمیٹنے کے لیے تیار کرے گی جبکہ پی ایچ ایف جونیئر اور سینئر دونوں ویمنز ٹیموں کی ترقی اور استعدادِ کار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ انشائاللہ، آنے والے مہینوں میں پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کے لیے ایک عالمی سطح کے بین الاقوامی کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments