ایران نے یورینیم افزودگی کے سینٹری فیوجز پِک ایکس ماؤنٹین منتقل کردئیے :اسرائیلی انٹیلی جنس
تہران(این این آئی)اسرائیلی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ہزاروں یورینیم افزودگی کے سینٹری فیوجز پِک ایکس ما ئونٹین کی سرنگوں میں منتقل کر دئیے ۔۔
۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے کہ ایران نے گزشتہ موسمِ خزاں کے دوران ہزاروں یورینیم افزودگی کے سینٹری فیوجز پِک ایکس مانٹین کے اندر واقع سرنگوں میں منتقل کر دئیے تھے ۔ اسرائیل نے یہ انٹیلی جنس معلومات امریکا کے ساتھ بھی شیئر کیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورینیم افزودگی کے سینٹری فیوجز پِک ایکس ماؤنٹین میں منتقل کرنے کے باعث فضائی حملوں کے ذریعے انہیں نشانہ بنانا مزید مشکل ہو گیا ہے ۔اسرائیلی حکام کا کہناتھا کہ یہ منتقلی جون 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں کے بعد خزاں کے موسم میں عمل میں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments