ماتھے پر ٹوائلٹ پیپر رولز کا توازن قائم کرنے کا عالمی ریکارڈ

ماتھے پر ٹوائلٹ پیپر رولز کا توازن قائم کرنے کا عالمی ریکارڈ

لاہور(نیٹ نیوز)امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ بریکر نے ماتھے پر ٹوائلٹ پیپر رولز کا توازن قائم کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے ماتھے پر 195 ٹوائلٹ پیپر رولز متوازن رکھ کر ایک بار پھر منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا،ڈیوڈ رش نے پہلی مرتبہ 2021 میں 101 ٹوائلٹ پیپر رولز سر پر متوازن رکھ کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ بعد ازاں ایک اور شخص نے 152 رولز کے ساتھ یہ اعزاز ان سے چھین لیا تھا۔اپنا ریکارڈ واپس حاصل کرنے کے لیے ڈیوڈ رش نے مئی 2025میں دوبارہ کوشش کی لیکن پہلی کوشش ناکام رہی۔ دوسری کوشش میں ڈیوڈ رش نے کامیابی کے ساتھ 195 ٹوائلٹ پیپر رولز اپنے ماتھے پر 30 سیکنڈ تک متوازن رکھ کر گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...