پہلی بار اے آئی نے دوسری اے آئی کمپنی کو ہیک کر دیا
لاہور(نیٹ نیوز)اے آئی کمپنی ہگنگ فیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس پر ہونے والا حالیہ سائبر حملہ مکمل طور پر ایک خودکار مصنوعی ذہانت نے انجام دیا۔
جو اپنی نوعیت کا ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے ۔کمپنی کے مطابق اگرچہ ہیکرز پہلے بھی مصنوعی ذہانت کو سکیورٹی خامیاں تلاش کرنے یا حملوں کو خودکار بنانے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں لیکن اس بار پورا حملہ ابتدا سے لے کر اختتام تک ایک خودمختار اے آئی سسٹم نے انجام دیا۔ہگنگ فیس نے بتایا کہ حملہ آور اے آئی نے کمپنی کے پلیٹ فارم پر ایک ڈیٹا سیٹ اپ لوڈ کیا، جس نے سکیورٹی میں موجود ایک خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کے سرورز پر اپنا کوڈ چلانے میں کامیابی حاصل کی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے حملے کا تجزیہ اور اس کی وجہ معلوم کرنے کے لیے اپنے ہی مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز استعمال کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments