جوڈیشل کمیشن:لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10نئے ججز کی منظوری

جوڈیشل کمیشن:لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10نئے ججز کی منظوری

فرہادشاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران،منور دوگل شامل عثمان غنی راشد ،امیر عجم ، خالد ابن عزیز ،اجمل خان کو بھی ایڈیشنل جج بنانیکا فیصلہ جسٹس طارق باجوہ مستقل جج ہونگے ،بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے 3ججز کی تقرری منظور

لاہور ،اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ  کیلئے 10نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں 24 امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لینے کے بعد دس امیدواروں کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے 10ایڈیشنل جج مقرر ہونے والوں میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان شامل ہیں۔یہ تمام 10نام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی جانب سے اجلاس میں پیش کیے گئے جنہیں منظور کرلیا گیا، یہ تمام تقرریاں ایڈیشنل جج کے طور پر ایک سال کیلئے کی گئی ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے بعد آئینی طریقہ کار کے مطابق متعلقہ کارروائی مکمل ہونے پر ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس طارق باجوہ کو مستقل جج بنانے کی بھی منظوری دیدی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں 10نئی تقرریوں کے بعد ججز کی تعداد 50ہوجائے گی تاہم 10اسامیاں ابھی بھی خالی ہوں گی کیونکہ لاہور ہائیکورٹ میں منظورہ شدہ اسامیوں کی تعداد 60ہے ۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ایڈیشنل ججز کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور ہے ، اس دوران 20 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی رائے سے تین امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی جبکہ دو اسامیاں خالی چھوڑ دی گئیں۔بلوچستان ہائی کورٹ کیلئے جن امیدواروں کی سفارش کی گئی ان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللہ داد روشن ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم لہڑی اور محمد رئوف عطا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...