واپڈا کے میگا آبی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کیا جائے ، سہیل آفریدی
پشاور (اے پی پی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں واپڈا کے ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا، صوبائی وزرا اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے واپڈا کے میگا آبی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی ،اجلاس میں سی آر بی سی لفٹ کینال، مہمند ڈیم، نیو منڈا ہیڈ ورکس اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبے کے لیے زمین کی خریداری اور عملے کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ صوبے کی غذائی تحفظ کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس سے دو لاکھ 95 ہزار ایکڑ سے زائد بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments