بچوں کیلئے ٹیسلا کی بیلنس بائیک متعارف، ہاتھوں ہاتھ فروخت

بچوں کیلئے ٹیسلا کی بیلنس بائیک متعارف، ہاتھوں ہاتھ فروخت

لاہور(نیٹ نیوز)الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا نے دو سے پانچ برس کی عمر کے بچوں کیلئے نئی بیلنس بائیک متعارف کرائی ہے ،جس کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں دُگنی سے بھی زیادہ ہے ۔

یہ بائیک بغیر پیڈل، موٹر اور بریک کے تیار کی گئی ہے ، یعنی بچے اسے اپنے پیروں کی مدد سے چلاتے ہیں۔ بائیک میں ہلکے وزن کا میگنیشیم فریم اور جدید ڈیزائن دیا گیا ہے جبکہ اس کی نشست کو پانچ مختلف سطحوں پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے ۔ نسبتاً زیادہ قیمت کے باوجود بائیک فروخت کے فوراً بعد آؤٹ آف سٹاک ہو گئی۔ ٹیسلا کی جانب سے فروخت کی جانے والی اس سے ملتی جلتی 30 ڈالر کی ٹی شرٹ بھی فوری طور پر فروخت ہو گئی۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بائیک کی نئی کھیپ کیلئے 31 جولائی سے پری آرڈرز شروع کیے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...