سابقہ رنجش ،شہری کی دکان پر فائرنگ کر دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ملزم کی جانب سے شہری کی دکان پر فائرنگ کردی گئی۔
تھانہ ساندل بار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر اس کی دکان پر شدید فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے دکان کے شٹر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔ بعد ازاں ملزم فائرنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments