مفرور ملزم پولیس تعاقب پر گر کر زخمی حالت میں گرفتار

 مفرور ملزم پولیس تعاقب پر  گر کر زخمی حالت میں گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر ڈسکہ کا مفرور ملزم تھانہ موترہ پولیس کے تعاقب پر گر کر زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ موترہ انسپکٹر مبین چیمہ پولیس ٹیم کے ساتھ نہر کے اطراف پٹرولنگ کر رہے تھے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزموں کو روکنے کی کوشش کی تووہ فرار ہوگئے پولیس تعاقب پر ایک موٹرسائیکل سوار اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا جس سے دونوں سوار گر گئے ایک پیدل فرار ہوگیا، دوسرے کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جسکی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی جو تھانہ صدر ڈسکہ پولیس کو ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ملزم سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل بھی چوری کی نکلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...