وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
جھمرہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے ویگن میں نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments