بجلی چور کی فیسکو اہلکاروں سے مزاحمت ، میٹر چھین لیا ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیسکو اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے ان سے بجلی کا میٹر چھین لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں فیسکو اہلکاروں کی جانب سے بجلی چوری کرنے والے شہری کے خلاف کارروائی کی گئی تو ملزم نے اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے ان سے بجلی کا میٹر چھین لیا اور اس موقع پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments