صفدرآباد :چھت گرنے سے لڑکا جاں بحق، دو بھائی شدید زخمی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صفدرآباد کے علاقے تھوتھیاں میں ملحقہ پلاٹ میں مٹی ڈالنے کے باعث دیوار پر دباؤ بڑھ گیا جس سے مکان کی دیوار اور چھت اچانک گر گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 12 سالہ سیف جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے دو بھائی 15 سالہ نعمان اور 18 سالہ سفیان شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال صفدرآباد منتقل کردیا ہے ۔،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments