سابقہ رنجش ،مسلح افراد کا گھر گھس کر اہل خانہ پر تشدد
معراج اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا ، ملزم زبر دستی داخل ہو گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے معراج نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز م زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور خواتین سمیت دیگر افراد کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا اور اس دوران قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments