مختلف علاقوں میں 3فوڈ یونٹس بند، 16کوساڑھے 3 لاکھ جرمانہ

مختلف علاقوں میں 3فوڈ یونٹس بند، 16کوساڑھے 3 لاکھ جرمانہ

میٹ پروسیسنگ یونٹ سے فروزن اشیا کے 5سیمپل بھی حاصل کیے گئے

لاہور(اے پی پی)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے باغبان پورہ، چائنہ سکیم، آشیانہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 19 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، ناقص انتظامات اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر3معروف فوڈ یونٹس کو بند جبکہ16 کو مجموعی طور پر 3لاکھ51 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے ۔ کارروائی کے دوران ایک معروف آئس کریم آؤٹ لیٹ، معروف بیکری اور ایک میٹ پروسیسنگ یونٹ کو قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بند کیا گیا۔ میٹ پروسیسنگ یونٹ سے مختلف فروزن اشیا کے 5 سیمپل بھی حاصل کیے گئے ۔ ڈی جی کے مطابق میٹ پروسیسنگ یونٹ میں قوانین کے برعکس مرغی ذبح کرکے فرش پر رکھی گئی تھی۔ یونٹ میں لازمی فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ، ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ اور ضروری ریکارڈ بھی موجود نہیں تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیکری میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے اور سابقہ ہدایات کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری خوراک کی فراہمی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...