مریم نواز کا کوآپریٹو، نجی ہاؤسنگ سوسائیٹز میں بھی صفائی یقینی بنانے کا حکم

مریم نواز کا کوآپریٹو، نجی ہاؤسنگ سوسائیٹز میں بھی صفائی یقینی بنانے کا حکم

مارکیٹوں،بازاروں اور کمرشل ایریاز میں یکساں طرز کی ڈسٹ بین اور گاربیج بیگ استعمال ہوں گے ستھرا پنجاب ورکرز کوہر ماہ کی 5 تاریخ تک ادائیگی، کنٹریکٹرز کو جرمانہ سے قبل مہلت دی جائے :وزیراعلیٰ

 لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلٰی مریم نواز شریف نے کوآپریٹو اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بھی صفائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا،وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی جائزہ اجلاس میں ستھرا پنجاب کو صوبہ بھر میں مزید بہتری کا ہدف دے دیا،مارکیٹوں، بازاروں اور کمرشل ایریاز میں یکساں طرز کی ڈسٹ بین اور گاربیج بیگ استعمال کرنے کا حکم دے دیا، کمرشل ایریاز سے ویسٹ ہٹانے کیلئے اوقات کار مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صبح پانچ بجے مرکزی روڈز کی دھلائی اور صفائی کا حکم دے دیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف علاقوں میں خالی پلاٹس بھی صاف کرنے کی ہدایت کی ہے - ستھرا پنجاب ورکرز کوہر ماہ کی پانچ تاریخ تک ادائیگی کا حکم دے دیا، ستھرا پنجاب کمپنیوں سے ورکرز کو ادائیگی کی ماہانہ رپورٹ طلب کر لی ہے -ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کی واجب الادا رقوم کی جلد از جلد ادائیگی کا حکم دے دیا-ستھرا پنجاب ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن یقینی بنانے کا حکم دیا ہے -صوبہ بھر میں اے ڈی سی سوشل سروسز کو صفائی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ، علاقائی ضروریات کے مطابق ورکرزاورمیکنیکل مشینری کی ضروریات پوری کرنے کا حکم دیاہے -سکولز، کالجز، یونیورسٹیوں اور ہسپتالوں کے گرد و نواح میں صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ،پارکس اور گرین بیلٹوں میں بھی صفائی یقینی بنانے کا حکم دیاہے ، خالی بوتلیں اور جوسز کے ڈبے وغیرہ ہٹانے کی ہدایت کی ہے ،صوبہ بھر میں ریلوے ٹریک کے اردگرد اربن ایریاز کی صفائی کیلئے اقدامات کا حکم دیاہے ،شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی روزانہ اوربروقت صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے -ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ کنٹریکٹر اور ایم ڈی واساز سے مسلسل رابطوں اور ملاقاتوں کا حکم دیا ہے -فیلڈمانیٹرنگ افسروں کیلئے یکساں یونیفارم، بائیک کوبرینڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ستھرا پنجاب میں ورکرز سے افسر تک ہر سطح پر کارکردگی جانچنے کے لئے ایس او پیز تشکیل دیئے جائیں اور شہروں کی سبزی اور فروٹ منڈیوں کی صفائی پر خصوصی طور پر فوکس کیا جائے ۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں کنٹریکٹرز کو جرمانہ سے قبل24 گھنٹے میں بہتری لانے کی مہلت دی جائے ۔ اجلاس میں لاہور، خانیوال، اوکاڑہ، اٹک، قصور،مری اور دیگر شہروں میں نسبتا ً بہتر صفائی پر شاباش دی جبکہ فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دیگر شہر وں میں صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی-وزیراعلیٰ نے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے سات دن بعد دوبارہ اجلاس طلب کر لیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے میجر محمد طفیل شہید،نشانِ حیدر کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے -وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے میجر محمد طفیل شہید کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنگو میں دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت پیش کیاہے - مریم نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...