چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنیوالوں کو جلدبڑی سہولت ملے گی

چیٹ جی پی ٹی مفت استعمال کرنیوالوں کو جلدبڑی سہولت ملے گی

نیویارک(نیٹ نیوز)اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کا مفت اور گو پلان استعمال کرنے والے صارفین کو جلد لامحدود ٹیکسٹ چیٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی اور گفتگو کے دوران انہیں خودکار طور پر کسی کمزور ماڈل پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔

اس ہفتے مفت اور گو صارفین کے لیے جی پی ٹی-5.6 لُونا کو بطور ڈیفالٹ ماڈل متعارف کرایا جائے گا، جو موجودہ جی پی ٹی-5.5 اِنسٹنٹ کی جگہ لے گا۔ اوپن اے آئی کے مطابق آئندہ ہفتے مفت اور گو صارفین کو ‘تھِنک’ نامی نیا بٹن بھی دستیاب ہوگا، جس کی مدد سے وہ یہ طے کر سکیں گے کہ چیٹ جی پی ٹی جواب تیار کرتے وقت کتنی گہرائی سے تجزیہ کرے ۔کمپنی نے واضح کیا کہ اگرچہ ٹیکسٹ چیٹس پر اب کوئی مقررہ حد نہیں ہوگی، تاہم، فائل اپ لوڈ اور تصاویر بنانے کی سہولت پر بدستور استعمال کی حدود برقرار رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...