نوسربازوں نے بینک میں ہی شہری سے 70ہزار روپے ہتھیا لئے

 نوسربازوں نے بینک میں ہی شہری  سے 70ہزار روپے ہتھیا لئے

ڈسکہ،منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) تین مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے ۔

منظور احمد نے بینک سے 3لاکھ روپے نکلوائے اور بینک کے اندر ہی رقم گن رہاتھاکہ ساتھ بیٹھے دو نامعلوم افرادکہنے لگے کہ اس رقم میں جعلی نوٹ ہیں اور جعلسازی کر کے 70ہزارروپے نکال کر لے گئے ، عبدالوحید گزشتہ روز قلفیوں والی ریڑھی لے کر جارہاتھاکہ گلوٹیاں موڑ کے قریب3نامعلوم افراد نے 5ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ،شیرے دا کوٹ میں علی شان کے ڈیرے سے کٹا چوری ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...