گرمی میں ٹھنڈا رہیں، پنکھے والی شرٹ استعمال کریں

گرمی میں ٹھنڈا رہیں، پنکھے والی شرٹ استعمال کریں

ٹوکیو(نیٹ نیوز) شدید موسم کے پیش نظر جاپانی کمپنی نے ایسی آدھی آستینوں والی شرٹ متعارف کرائی ہے جس میں چھوٹے پنکھے نصب ہیں اور یہ پہننے والے کو چلتے پھرتے ٹھنڈی ہوا فراہم کرتے ہیں۔

جاپانی کمپنی یوفوکو نو آویاما نے پنکھوں سے لیس یہ شرٹ، ایئر کولڈ ملبوسات تیار کرنے والی کمپنی ایف زیڈ این کے اشتراک سے تیار کی ہے ۔ سادہ دکھائی دینے والی اس شرٹ میں جدید کولنگ سسٹم موجود ہے ، جس کا ایک حصہ کمر کے قریب شرٹ کے پچھلے حصے میں نصب کیا گیا ہے ۔شرٹ میں ری چارج ایبل بیٹری بھی نصب ہے اور کمپنی کے مطابق کولنگ سسٹم کو حتیٰ الامکان ہلکا رکھنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق ہر پنکھے کا وزن تقریباً 95 گرام جبکہ بیٹری پیک 165 گرام وزنی ہے ۔ مکمل ابتدائی پیکج 17 ہزار 490 جاپانی ین میں فروخت کیا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...