لائیو نشریات کے دوران نیوز اینکر کی آنکھ لگ گئی
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر ڈومینک ڈیلن اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں جب وہ لائیو نشریات کے دوران چند لمحوں کے لیے سو گئیں۔
ڈومینک ڈیلن فاکس 13 کے مارننگ شو ‘گڈ مارننگ میمفس’ کی اینکر ہیں۔ 29 جولائی کو پروگرام کے دوران کیمرے کے سامنے بیٹھے بیٹھے انہوں نے چند سیکنڈ کے لیے آنکھیں بند کر لیں اور انہیں اندازہ بھی نہیں ہوا کہ وہ لائیو نشریات میں کب سو گئیں۔ جب ڈومینک نے آنکھیں کھولیں تو انہیں احساس ہوا کہ کیمرہ اگلے شاٹ پر جا چکا ہے ۔ انہوں نے بعد میں اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صورتحال پر بے حد شرمندہ ہو گئی تھیں ۔ڈومینک دو بچوں کی ماں ہیں، ان کی بڑی بیٹی دو سال کی جبکہ چھوٹی بیٹی صرف آٹھ ماہ کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments