اپنے بچوں کو کھو کر دنیا تباہ کرنیوالی ‘دی ایونجرز’ کی سکارلٹ وچ ماں بن گئیں
لاس اینجلس(شوبزڈیسک )ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور دی اوینجرز فلم سے مشہور ہونے والے اداکارہ الزبتھ اولسن 37 برس کی عمر میں پہلی بار ماں بن گئی ہیں۔
اداکارہ اور ان کے شوہر رابی آرنیٹ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، تاہم نومولود سے متعلق جنس، نام یا دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔یاد رہے الزبتھ نے ‘سکارلٹ وچ’ کا مشہور کردار کیا تھا جس میں وہ اپنے خیالی دو بچوں کی موت کے بعد انسانیت کے لیے خطرہ بن جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments