شاہین اور نسیم کو منتخب کرکٹ کھیلنی چاہیے :عثمان شنواری
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عثمان شنواری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کو رفتار کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے ، حالانکہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے فٹنس کرسٹیانو رونالڈو جیسی ہو تب بھی بولنگ کی رفتار کم ہو جاتی ہے ۔
رفتار کے چکر میں محمد عباس کے بہترین 3 سال ضائع کیے گئے ، رفتار ضروری ہے مگر اسے ضرورت سے زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بڑے بولرز ہیں، انہیں کوئی مشورہ نہیں دے سکتے تاہم شاہین اور نسیم کو منتخب کرکٹ کھیلنی چاہیے ، اس سے رفتار برقرار رہے گی، کیریئر طویل ہو گا اور انجریز بھی کم ہوں گی۔ ہ انگلینڈ میں سیریز ہمیشہ پاکستان کے لیے مشکل رہی ہے ، موجودہ فارم اور مومینٹم کے ساتھ ٹیم اچھی سیریز کھیل سکتی ہے۔ ، ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم نے مایوس کیا لیکن دوسرے میچ میں بہترین کم بیک کیا، ٹیم میں جتنا تسلسل ہو گا، نتائج بھی اتنے ہی بہتر ہونگے ،بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا فیصلہ اچھا ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ میرا پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments