آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران سے مذاکرات مثبت، تعمیری ہیں :عمان
مسقط(اے ایف پی)عمان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام سے متعلق ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں جاری ہیں۔
عمانی وزارت خارجہ نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر بار بار ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ وزارت نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے انتظامات سے متعلق جاری مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے اور فریقین کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو بات چیت کی پیش رفت کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں مؤثر ناکہ بندی کر رکھی ہے اور جہازوں کی آمدورفت کیلئے فیس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments