قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلئے این او سی جاری کرد یئے گئے
سپنر نعمان علی کو لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کیلئے 27ستمبر تک این او سی ملا ہے سفیان مقیم،شاداب ، نعمان ، حارث ،عثمان طارق ،اسامہ میر بھی لیگزکھیلیں گے
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پی سی بی نے متعدد قومی کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز اور کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کردیئے ،میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ، عثمان خان، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔ان کھلاڑیوں کے این او سی 19 اگست سے 21 ستمبر تک مؤثر ہونگے ،سپنر نعمان علی کو لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے 27 ستمبر تک این او سی ملا ہے ۔وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 7 اگست سے 20 ستمبر جبکہ عثمان طارق 8 اگست سے 18ستمبر تک سی پی ایل کھیل سکیں گے ۔دوسری جانب اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے ۔پی سی بی کے فیصلے سے ان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک مصروفیات کے بعد عالمی فرنچائز کرکٹ میں صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments