راہوالی :ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل رقم اور موبائل فون چھین لیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے ،موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔
گوندلانوالہ کا رہائشی محمد اکرام رات کے وقت گھر جارہا تھا کہ ڈوگرانوالہ پلی کے قریب 3 ڈاکوئوں نے روک لیا ،15ہزار روپے ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لشکری پور کی جانب فرار ہو گئے ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments