روسی حملے ، یوکرین میں تمام تھرمل پاور پلانٹس ناقابل استعمال
یوکرین کو موسم سرما میں شدید توانائی بحران کا خدشہ،حملوں میں مزید 4ہلاک
بلغراد(اے ایف پی)یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حملوں کے باعث یوکرین کو آنے والے موسم سرما میں توانائی کے شدید بحران کا سامنا ہوگا۔ بلغراد میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ روسی میزائل یوکرین کی زندگی مشکل بنانے کیلئے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تقریباً تمام تھرمل پاور پلانٹس ناقابل استعمال ہوچکے ہیں، جو جوہری توانائی کے ساتھ بجلی کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ زیلنسکی نے بتایا کہ روسی حملوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد ہلاک ہوئے ۔ہفتے کو کیف میں روسی حملوں کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments