نمرہ خان کی نئی پوسٹس، طلاق کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
نمرہ خان نے جون 2026میں انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا ۔ اداکارہ نے نکاح کے لمحات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیے تھے ، تاہم شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کی ازدواجی زندگی اور طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔طلاق کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب نمرہ خان نے ایک اداس ویڈیو شیئر کی،اس دوران ڈاکٹر اعجاز وارث کی جانب سے نمرہ خان کی طلاق کا اعلان کیے جانے سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی۔ اب اداکارہ کی ایک نئی پوسٹ نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے دی ہے ۔ نمرہ خان نے ایک نئی ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ انسان کو اتنا مضبوط رہنا چاہیے کہ کوئی اس کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھ سکے ۔دوسری جانب نمرہ خان کے شوہر کی جانب سے بھی ایک مختصر مگر معنی خیز پوسٹ سامنے آئی، جس میں انہوں نے لکھاکہ آخرکار سکون میں ہوں، اچھا ہوا جان چھوٹی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments