دفاعی معاہدے کی خوشی سعودی عرب کی عمارتیں سعودی ،پاکستانی اور ترک پرچموں سے روشن
ریاض(دنیا نیوز) مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کی خوشی میں سعودی عرب بھر کے نمایاں مقامات اور ٹاورز سعودی، پاکستانی اور ترک پرچموں سے جمگا اٹھے۔
سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت کنگڈم ٹاور کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا۔سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں روشنیوں کی اس سجاوٹ کے ذریعے اس تاریخی معاہدے پر بڑے پیمانے پر عوامی مسرت کی عکاسی کی گئی۔سعودی مملکت کی عمارتوں پر قومی پرچم روشن کرکے مسرت کا یہ اظہار سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کو متحد کرنے والے شاندار تعلقات، گہرے تاریخی روابط اور اسلامی یکجہتی کو اجاگر کرتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments