امریکی سینیٹ میں بل منظور، بھارت سمیت مختلف ممالک پر100 فیصد ٹیرف لگنے کی راہ ہموار
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی سینیٹ نے ایک اہم بل منظور کر لیا ہے جس سے بھارت سمیت مختلف ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگنے کی راہ ہموارہوگئی ہے۔ رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ یہ بل روس اور ایران پر مزید پابندیوں سے متعلق ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بل اب نافذ العمل ہونے کیلئے امریکی ایوانِ نمائندگان میں جائے گا۔بل کا بنیادی مقصد روس کی توانائی کی آمدنی کو محدود کرنا اور یوکرین جنگ کے باعث ماسکو پر اقتصادی دبا ئو بڑھانا ہے ۔بل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان ممالک پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے جو روسی تیل، گیس یا دیگر اہم توانائی مصنوعات کی خریداری جاری رکھتے ہیں۔ بھارت، چین، جاپان اور بعض یورپی ممالک اس پابندی کی زد میں آ سکتے ہیں تاہم 100 فیصد ٹیرف ان ممالک پر فوری طور پر نافذ نہیں ہوا ہے ۔ صدر کو اس اختیار کے استعمال کا فیصلہ کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments