کوکا کولا صارفین کا پسندیدہ مشروب آف دی ایئر ایوارڈ کا حقدار قرار
اسلام آباد(اے پی پی)کوکا کولا پاکستان کو 17ویں کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس میں صارفین کا پسندیدہ مشروب آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا۔۔۔
کوکا کولا پاکستان کو یہ ایوارڈ صارفین کے رجحانات اور ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری کے حوالے سے سخت جانچ اور جائزے کے بعد دیا گیا۔ چیئرمین مسابقتی کمیشن فرید احمد تارڑ نے کوکا کولا پاکستان کو ایوارڈ پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ منصفانہ اور شفاف کاروباری اداروں کو حکومت اور صارفین کی جانب سے بھرپور تعاون ملنا چاہیے تاکہ وہ مزید ترقی کریں اور پاکستان کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔کوکا کولا کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے کہا کہ صارفین کا پسندیدہ مشروب آف دی ایئر ایوارڈ ہمارے لیے قابلِ فخر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments