سچل افضل کی نعمان اعجاز کیساتھ اداکاری میں مقابلے کی خواہش

سچل افضل کی نعمان اعجاز کیساتھ اداکاری میں مقابلے کی خواہش

کراچی (شوبز ڈیسک )اداکار سچل افضل نے لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک دن ان کے ساتھ اداکاری میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، نعمان اعجاز سے ہارنے کے باوجود ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

 حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی کہا کہ وہ لیجنڈ اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ مقابلہ کرنے چاہتے ہیں۔ اگر مجھے انڈسٹری میں کسی اداکار سے مقابلہ کرنا ہے تو میرے ذہن میں کوئی ہے حالانکہ میں جانتا ہوں کہ اداکاری میں ان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن اگر مجھے کسی ایک اداکار کا نام لینا ہو تو وہ نعمان اعجاز ہوں گے ۔ وہ شاندار اداکار ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن میں جانتا ہوں کہ ایک دن میں ان کے ساتھ مقابلہ کروں گا اور ہار بھی جاؤں گا لیکن ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...